روہی نیوز

ڈی جے ایلن واکر کی لاہور آمد کا راز کھلنے لگا، نئی ویڈیو نے تجسس بڑھا دیا

ویڈیو کے پس منظر میں پاکستانی گانے ’الفاظ‘ کی دھن سنائی دی

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

13.jpg

عالمی شہرت یافتہ نارویجن نژاد برطانوی ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر نے لاہور کے دورے کے بعد پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ممکنہ میوزک پروجیکٹ کا اشارہ دے دیا۔

ایلن واکر نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لاہور کے تاریخی عالمگیری دروازے کے سامنے اپنے مخصوص لوگو والا لکڑی کا ڈبہ اٹھائے نظر آئے۔

ویڈیو کے پس منظر میں پاکستانی گانے ’الفاظ‘ کی دھن سنائی دے رہی ہے جس کے بعد مداحوں میں ’الفاظ 2.0‘ کی تیاری سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اس سے قبل ایلن واکر نے پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک، زین اور زوہیب کے گانے ’الفاظ‘ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی تعریف کی تھی۔