پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے ’افغانوں کو مسلح‘ کرنے کے الزامات مسترد کر دیے
پاکستان نے طالبان اور ان کے حامی دہشتگرد گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے افغانوں کو مسلح کرنے سے متعلق زلمے خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
امریکا کیلئے افغانستان کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ایک روز قبل الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد سابق افغان اہلکاروں کو طالبان حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے مسلح کر رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشتگردی، مسلح گروہوں کی موجودگی اور سکیورٹی کارروائیوں پر اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے کو دہرانے کے مترادف ہیں۔ ان کا مقصد ذاتی ایجنڈے کے تحت دہشتگردی کی حمایت کرنے والی طالبان حکومت کو سہارا دینا ہے