روہی نیوز
بریکنگ نیوز تازہ ترین پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · اپ ڈیٹ · 1 منٹ کا مطالعہ

2.png

 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون مارگرائے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی، بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی  کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔