روہی نیوز

ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت غیر یقینی

رپورٹس کے مطابق بعض پاکستانی کرکٹرز اپنی تنخواہوں سے یہ رقم ادا کرنے کے لیے بھی تیار تھے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

14.jpg

ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے این او سی جاری کرنے کے عوض فی کھلاڑی 10 ہزار امریکی ڈالر طلب کیے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

لیگ انتظامیہ نے 30 ستمبر کو پلیئرز ڈرافٹ کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی کے لیے درخواست دے دی تھی تاہم پی سی بی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے چند روز قبل یہ شرط عائد کردی جس سے فرنچائزز مشکلات کا شکار ہوگئیں۔

ڈرافٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو چھ میں سے پانچ ٹیموں نے منتخب کیا تھا۔ اب ٹیمیں اضافی فیس ادا کرنے یا متبادل کھلاڑیوں کی تلاش پر غور کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بعض پاکستانی کرکٹرز اپنی تنخواہوں سے یہ رقم ادا کرنے کے لیے بھی تیار تھے۔

منتخب کھلاڑیوں میں نسیم شاہ، شاداب خان، محمد عامر، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے نیپال پریمیئر لیگ کے لیے بھی فی کھلاڑی 25 ہزار ڈالر کی شرط رکھی تھی جس کے باعث متعدد پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔