بریکنگ نیوز
روہی نیوز روہی نیوز روح کی خبر
بریکنگ نیوز مارکیٹس پاکستان

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

عثمان

ایگزیکٹو سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

000
000 — تصویر: 000

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار144 روپے کم ہونے کے بعد 3لاکھ61ہزار 827 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہوکر 3995 ڈالر فی اونس ہے۔