پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے، فاروق عبداللہ
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نےکہا ہے کہ پاکستان ہر موقع پرکشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے۔
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو دہلی حکومت سے یہ امید ہےکہ آپ کو انصاف دےگی؟
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا، آپ میں ان (بھارتی حکومت) کا مقابلہ کرنے اور ان کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی ہمت ہونی چاہیے، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کا وجود مٹ جائےگا، آپ کا نام و نشان اور شناخت ختم ہو جائےگی اور کوئی آپ کو یاد تک نہیں رکھےگا