روہی نیوز

کارڈی بی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ، گلوکارہ نے خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مشکل ترین اور غیر یقینی حالات میں بیٹے کی آمد نے انہیں نئی ہمت دی

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

19.jpg

معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار اس کا نام ظاہر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

33 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں جس کی تقریب کو مشہور امریکی ڈرامے ’گریز اناٹومی‘ کی تھیم پر سجایا گیا تھا۔

کارڈی بی نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کا نام ’گرے مارسیان ڈگز‘ ہے، جو نومبر 2025 میں پیدا ہوا تھا۔

گلوکارہ نے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ تمہیں میری زندگی میں آئے صرف ایک سال ہوا ہے، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تم ہمیشہ سے میرے ساتھ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مشکل ترین اور غیر یقینی حالات میں بیٹے کی آمد نے انہیں نئی ہمت دی اور ان کی زندگی میں خوشیاں بکھیریں۔