روہی نیوز

اداکار احسن خان کے گانے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

28.jpg

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان نے گانا گا کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران احسن خان نے سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ شرکت کی۔

پروگرام میں ان کے مداح بھی موجود تھے،جنہوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ گپ شپ بھی کی جب کہ اسی دوران احسن خان نے اپنے مشہور ڈرامے کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک(او ایس ٹی) گایا۔

اداکار کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔