روہی نیوز

شہریار منور پہلے سے زیادہ ہینڈسم کیسے ہو گئے؟ ڈاکٹر نے سرجری کا امکان ظاہر کر دیا

ڈاکٹر نے شہریار منور کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کے نئے انداز کو سراہا۔

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

57.jpg

ایک ماہر ڈاکٹر نے پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے باعث بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔

ڈاکٹر نے شہریار منور کی مبینہ ناک کی سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کے نئے انداز کو سراہا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شہریار اب پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت ان کی بہترین اداکاری کی ہے۔ بعض صارفین نے چہرے میں تبدیلی کو بڑھتی عمر کا قدرتی اثر بھی قرار دیا۔