روہی نیوز

امریکا: تاریخی بحری جہاز دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبی چٹان بننے کے لیے تیار

تقریباً 305 میٹر طویل یہ جہاز ڈیستن کے جنوب مغرب میں سمندر کے اندر تقریباً 41 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈبویا جائے گا

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

ap1793027101-0-600x450.webp

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب تاریخی بحری جہاز ایس ایس یونائیٹڈ اسٹیٹس کو سمندر میں ڈبونے کی تیاریاں جاری ہیں، جہاں اسے دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبی چٹان میں تبدیل کیا جائے گا۔

اوکالوسا کاؤنٹی کے حکام کے مطابق جہاز کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں خلیج میکسیکو میں ڈبونے کا منصوبہ ہے، تاہم موسم کی صورتحال کے باعث تاریخ میں تبدیلی ممکن ہے۔

تقریباً 305 میٹر طویل یہ جہاز ڈیستن کے جنوب مغرب میں سمندر کے اندر تقریباً 41 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈبویا جائے گا۔

ایس ایس یونائیٹڈ اسٹیٹس نے 1952 میں اپنے پہلے سفر کے دوران بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کی رفتار کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ماضی میں مختلف تنظیموں نے اس تاریخی جہاز کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی لیکن بھاری اخراجات کے باعث اسے بچانا ممکن نہ ہوسکا۔

اب منصوبے کے حامیوں کو امید ہے کہ جہاز سمندری حیات کے لیے ایک نیا مسکن بنے گا اور غوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے اہم سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کرے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے مقامی سیاحت کو سالانہ لاکھوں ڈالر کا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جبکہ ڈائیونگ مراکز، ماہی گیری کی کشتیوں اور ہوٹلوں کے کاروبار کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔