بریکنگ نیوز
روہی نیوز روہی نیوز روح کی خبر

ملتان میں شوہر اور بچوں کیساتھ سفرکرنیوالی خاتون کا زیادتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا

عثمان

ایگزیکٹو سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

pic_ffda8_1780216705.jpg

ملتان میں شوہر اور بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون کا مبینہ زیادتی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، پولیس کے مطابق میاں بیوی نے رقم لےکر جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی اور ڈکیتی کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا تھا جس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عابد نامی شخص کا کسی کے ساتھ مالی لین دین کا تنازع تھا جس پر عابد نے سعد نامی شخص اور اس کی بیوی کو 2 لاکھ 40 ہزار روپے دیے اور پورا اسکرپٹ بھی تیار کرکے دیا کہ کس طرح دونوں نے مخصوص مقام پر جاکے 15 کو کال کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانا ہے اور زیادتی کا بھی کہنا ہے۔

دونوں میاں بیوی نے پیسے لےکر ڈرامہ کیا اور پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔