بریکنگ نیوز
روہی نیوز روہی نیوز روح کی خبر
بریکنگ نیوز تازہ ترین پاکستان

اسکول جانیوالے بچوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 4 بچے جاں بحق

عثمان

ایگزیکٹو سوشل میڈیا

شائع ہوا · اپ ڈیٹ · 1 منٹ کا مطالعہ

444462_6787723_updates.jpg

دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وادی نیلم میں نگدر گھوڑے نکہ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں سوار بچے اسکول جارہے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں دریا سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیں جب کہ زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، حادثہ کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔