روہی نیوز

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں روس کا سرکاری دورہ کرینگے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

22.jpg

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ روس میں  وزیراعظم کے ہمراہ   بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا  جبکہ  وزیراعظم مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔