روہی نیوز
بریکنگ نیوز خبریں پاکستان

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

عثمان

ایگزیکٹو سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

0000.jpg

پیٹرولیم ڈویژن نے30 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔