روہی نیوز

نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستان کی نمائندگی کرنا اور قومی پرچم لہرانا میرے لیے باعثِ فخر ہے، شیر باز مری

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

01.png

محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان کے نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو سے تعلق رکھنے والے شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ نوماڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

شیر باز مری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ووشو سے باکسنگ اور پھر کک باکسنگ تک 16 سالہ جدوجہد نے مجھے عالمی سطح پر پہچان دلائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اور قومی پرچم لہرانا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

شیر باز مری نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عالمی کامیابی پر سرکاری ملازمت کا حصول میرے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

شیر باز مری کی کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔