روہی نیوز

انڈر 19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

u191793265892-0-600x450.webp

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم آج صبح کراچی سے عمان روانہ ہوئی تھی جہاں وہ فرحان یوسف کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

گروپ اے میں شامل پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات سے طے ہے، 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ قومی ٹیم تیسرے گروپ میچ میں 10 نومبر کو نیپال سے ٹکرائے گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 ک