روہی نیوز

شام اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ، 403 ملین ڈالر کے قرضوں پر اتفاق

معاہدے شامی صدر احمد الشرع کے ریاض کے دورے کے موقع پر طے پائے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

01.jpg

شام اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں.

سعودی عرب نے شام میں تعمیرِ نو، توانائی، صحت، رہائش اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے 403 ملین ڈالر سے زائد کے رعایتی قرضے فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

الجزیرہ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ معاہدے شامی صدر احمد الشرع کے ریاض کے دورے کے موقع پر طے پائے۔ اس دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

شامی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں کی وزارتِ دفاع کے درمیان ہونے والے معاہدے کو دورے کے دوران طے پانے والے اہم ترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ تاہم معاہدے کی تفصیلات، دفاعی تعاون کی نوعیت اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکا، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔