بھارت کے مشہور کرائم شو سی آئی ڈی کے خالق 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارت کی مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے خالق برجیندر پال سنگھ انتقال کرگئے۔
بھارت کی مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے خالق برجیندر پال سنگھ انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر و ہدایت کار بی پی سنگھ منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ان کی موت کی تصدیق فلم ساز اشوک پنڈت نے کی اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک شاندار فلم ساز جنہوں نے اپنے کرائم شوز 'سی آئی ڈی' اور 'آہٹ' کے ذریعے پوری قوم کو سحر میں جکڑ لیا تھا، ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔"
برجیندر پال سنگھ کی اچانک موت پر مداحوں اور مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔