روہی نیوز

دنیا

ٹرمپ کی چین میں کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان، امریکی صدر نے بڑا اشارہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے چین کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو صدر ٹرمپ کے مشرقی ایشیا کے دورے میں ایک بڑی سفارتی پیش رفت ہوسکتی ہے۔

علی حیدر

جیفری ایپسٹین کی موت خودکشی نہیں، قتل تھا: فارنزک ماہر کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکا میں کم عمر لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کی 2019ء میں جیل کے اندر موت سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

علی حیدر

واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کا خطرہ؟ ایران پر ٹرمپ انتظامیہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے لیے ’ڈرٹی بم‘ یا کیمیائی ہتھیار کے ممکنہ استعمال کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تاہم امریکی حکام کے درمیان اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا ایران ایسا حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا واقعی اس کا ارادہ رکھتا ہے۔

علی حیدر

ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی فوج کے زیرِ استعمال ایک ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی فورسز کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔

علی حیدر

ظہران ممدانی کے بعد امریکا کے ایک اور بڑے شہر میں ایشیائی نژاد میئر منتخب

امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی ایشیائی نژاد خاتون میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا کی حمایت یافتہ نیتھیا رامن نے موجودہ میئر کیرن باس کو شکست دے کر شہر کی قیادت حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں ظہران ممدانی بھی میئر منتخب ہوئے تھے۔

علی حیدر