کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، 20 کلو آٹا 3ہزار 540 روپے میں فروخت
کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں آٹے کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹا مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3ہزار 540 روپے تک برقرار ہے، جبکہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3ہزار400 روپے، اسلام آباد میں قیمت 3ہزار 333 روپے 33 پیسے تک فروخت ہورہا ہے۔
ادھر راولپنڈی میں 20 کلو تھیلا 3ہزار 306 روپے 66 پیسے میں دستیاب ہے، لاڑکانہ، پشاور میں 3ہزار 300 روپے تک فروخت جاری ہے ۔