روہی نیوز

ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 156 ارب روپے کی کمی

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

30.jpg

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر)  اکتوبر 2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ایف بی آر نے اب تک 1ہزار 131 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 975 ارب روپے جمع کیے ہیں  اس طرح  156 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔

ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ آج ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوں گے۔ 

اس صورتحال میں  ماہانہ ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔