بریکنگ نیوز
روہی نیوز روہی نیوز خبر کی روح

ٹائیگر شروف سے پہلے شوٹرز کس سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے؟ پولیس رپورٹ میں انکشاف

عثمان

ایگزیکٹو سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

2262026-tigershroff-1640162482-600x450.webp

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس ٹائیگر شروف پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کا ٹائیگر شروف سے پہلے بالی وڈ کے سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شوٹرز نے پہلے عامر خان کو نشانہ بنانے کی مصنوبہ بندی کی تھی جس کیلئے انہوں نے اداکار کے گھر کی 3 بار ریکی بھی کی لیکن عامر خان کے فلم کی شوٹنگ کیلئے مسلسل سفر میں رہنے کی وجہ سے وہ اداکار تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی۔

پولیس رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانا آسان لگا کیونکہ وہ جوہو میں ایک پارک میں کئی ہفتوں سے فٹبال کھیل رہے تھے اور فائرنگ کا واقعہ بھی اسی مقام کے قریب پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ عامر خان کے خلاف مبینہ منصوبے کا تعلق ان دھمکیوں سے جوڑا جا رہا ہے جو انہیں جولائی میں موصول ہوئی تھیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی تھیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں مبینہ حملہ آوروں کو پولیس آپریشن کے بارے میں فوری معلومات ان کے سہولت کاروں کی جانب سے فراہم کی جا رہی تھیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے انکرپٹڈ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول میسجنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا۔