بریکنگ نیوز
روہی نیوز روہی نیوز خبر کی روح
بریکنگ نیوز تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، پاکستانی پروازوں کی لوکیشن بھارتی شہروں میں ظاہر ہونے لگی

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

444574_178191_updates.jpg

ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔

دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور لائیو لوکیشنز تبدیل ہوگئے، جی پی ایس اسپوفنگ کے باعث ریڈار اور ٹریکنگ میں لوکیشن گلچز کا سامنا ہے۔

دوحہ کراچی کی پرواز QR-604 کا فلائٹ ڈیٹا بھارتی شہر امرتسر میں لینڈنگ ظاہر کررہا ہے جب کہ دوحہ اسلام آباد کی پرواز QR-632 کی بھارتی شہر کوچن میں لینڈنگ ظاہر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فضائی روٹس کی درست پوزیشن ظاہر نہ ہونے سے ٹریکنگ ڈیٹا میں گڑبڑ ہوئی، پوزیشننگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ نمبرز اور روٹس تبدیل ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، خطے میں حالیہ عسکری تناؤ، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسی صورتحال پیش آتی ہے، ایران کے اطراف امریکی فوجی نقل و حرکت کے دوران جی پی ایس اسپوفنگ عام ہے۔

دوسری جانب ہوائی جہاز ہی نہیں، خطے میں بحری جہاز بھی جی پی ایس سگنل کے مسائل کا شکار ہیں۔