روہی نیوز

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس 9 جنوری 2026 کو رپورٹ ہوا تھا

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

First-human-case-of-new-mpox-virus-detected-in-Bri1730548616-0-600x450.webp

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے رپورٹ جاری کی جس میں خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے فعال کیسز کی تعداد 4 ہوگئی.

ایم پاکس کے 4 نئے کیسز گزشتہ 72 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے۔ 2026 میں خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے مجموعی تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔

ایم پاکس کے 4 مریض اس وقت اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 18 میں سے  اب تک 13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایم پاکس کے باعث صوبے میں اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایم پاکس سے کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس 9 جنوری 2026 کو رپورٹ ہوا تھا.