روہی نیوز

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

21.jpg

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے۔

خیبرپختونخوا  ( کے پی ) حکومت کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جارہا ہے تاہم سہیل آفریدی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے  لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

کے پی حکومت کے مطابق تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ابتدائی انکوائری کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے، صحت کارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

( کے پی ) حکومت کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔