ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ہری پور، پشاور، نوشہرہ،مردان ،صوابی ،کوہاٹ، مانسہرہ، تورغر، جمرود، سوات، چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر اور لنڈی کوتل سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔