روہی نیوز

سائنس دانوں نے بغیر سہارا چلنے والا روبوٹک ہاتھ بنا لیا

محققین نے اس روبوٹک ہاتھ کا موازنہ مشہور ٹی وی سیریز 'دی ایڈمز فیملی' کے ہاتھ ’تھِنگ' سے کیا ہے

علی حیدر

سوشل میڈیا

شائع ہوا · 1 منٹ کا مطالعہ

54.jpg

سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جو اپنے بازو یا جسم کے بغیر صرف انگلیوں کی مدد سے چل سکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کی سافٹ روبوٹکس لیب سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیوز اور تحقیقی مقالے کا ابتدائی مسودہ جاری کیا ہے۔

محققین نے اس روبوٹک ہاتھ کا موازنہ مشہور ٹی وی سیریز 'دی ایڈمز فیملی' کے ہاتھ ’تھِنگ' سے کیا ہے۔

سافٹ روبوٹکس لیب میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار امیرحسین کاظمی پور کے مطابق اس روبوٹک ہاتھ کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بیرونی مدد کے بغیر خود چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ روبوٹک ہاتھ کو چلنے کے قابل بنانا دراصل ایک مشکل کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تمام انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں، اس لیے روبوٹ کو اپنی انگلیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا سیکھنا پڑتا ہے، جبکہ چلتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنا بھی اس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔