پختونخوا اور وفاق کے درمیان عبوری مالیاتی معاہدہ طے پا گیا
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے لیے قائم کردہ اپنے نامزد سیاسی انتظامی سیٹ اپ کے ساتھ عبوری مالیاتی معاہدے پر دستخط کر دیے جس کے تحت قومی اقتصادی اقدامات کے لیے چاروں صوبوں کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی مالی معاونت میں سے خیبرپختونخوا سالانہ 157 ارب روپے نقد گرانٹ فراہم کرے گا۔